’’سمپسنز نے پھر کر دکھایا؟ امریکی سی ای او کا معاشقہ منظرعام پر، مماثلت نے سب کو چونکا دیا‘‘

’’سمپسنز نے پھر کر دکھایا؟ امریکی سی ای او کا معاشقہ منظرعام پر، مماثلت نے سب کو چونکا دیا‘‘

واشنگٹن :امریکہ کی خلائی کمپنی ایسٹرونومر کے سی ای او اینڈی بائرن اور ایچ آر ہیڈ کرسٹن کیبوٹ کی وائرل ویڈیو سوشل میڈیا پر دھوم مچا گئی۔ لوگ دعویٰ کر رہے ہیں کہ مشہور اینی میٹڈ سیریز دی سمپسنز نے اس معاشقے کی “پیش گوئی” برسوں پہلے کر دی تھی، جس سے سنسنی پھیل گئی ہے۔!

16 جولائی 2025 کو کولڈ پلے کے کنسرٹ میں دونوں کو ’کِس کیم‘ پر بغل گیر ہوتے دیکھا گیا، جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی سمپسنز کے ایک سکرین شاٹ کی تصویر بھی وائرل ہوئی، جس میں دو کرداروں کے تاثرات، زاویہ اور پس منظر ہو بہو اینڈی اور کرسٹن سے مشابہت رکھتے ہیں۔

گو کہ یہ منظر ممکنہ طور پر اے آئی سے تیار کردہ ہے، لیکن انٹرنیٹ پر بحث چھڑ چکی ہے: کیا کچھ بھی ایسا باقی ہے جو سمپسنز نے نہ دکھایا ہو؟