سعودی ایئرلائن ’’فلائی ایڈیل‘‘کی ریاض سے اسلام آباد، پشاور اور سیالکوٹ کے لیے براہِ راست شیڈول پروازوں کا آغاز

سعودی ایئرلائن ’’فلائی ایڈیل‘‘کی ریاض سے اسلام آباد، پشاور اور سیالکوٹ کے لیے براہِ راست شیڈول پروازوں کا آغاز

– Advertisement –

کراچی۔ 15 ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی سستی ایئرلائن ’’فلائی ایڈیل‘‘نے پاکستان میں اپنے آپریشنز میں توسیع کرتے ہوئے دارالحکومت ریاض سے اسلام آباد، پشاور اور سیالکوٹ کے لیے براہِ راست شیڈول پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ سعودی عرب کے دارالحکومت سےان تینوں نئے روٹس کو صرف تین دن کی مدت میں متعارف کرایا گیا اور ہر افتتاحی پرواز کی نئی منزل پر آمد کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریبات منعقد ہوئیں، جن میں فلائی ایڈیل کے عملے نے ایئرلائن اور ایئرپورٹ حکام کے ہمراہ شرکت کی۔اس کے علاوہ اسلام آباد آمد پر پرواز F3 651 کا روایتی واٹر سیلوٹ کے ساتھ پرتپاک استقبال کیا گیا، جہاں ایئربس A320 کے کاک پٹ سے پائلٹس نے فخر کے ساتھ سعودی عرب اور پاکستان کے پرچم لہرائے۔ یہ لمحہ دونوں ممالک کے دارالحکومتوں کے درمیان ایک نئی فضائی راہداری کے آغاز کی علامت تھا۔ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روانگی کی تقریب کے موقع پر فلائی ایڈیل کے چیف کمرشل اینڈ کسٹمر آفیسر روگیر فان اینک کے ہمراہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کے نائب سربراہ معظم علی کے ساتھ ایئرلائن اور ایئرپورٹ حکام نے بھی شرکت کی۔

فلائی ایڈیل نے فروری میں ریاض اور جدہ سے کراچی کے لیے شیڈول پروازوں کے ذریعے پاکستان کی مارکیٹ میں قدم رکھا، جو جنوبی ایشیا میں ایئرلائن کی پروازوں کا پہلا سنگِ میل تھا۔نئے روٹس کی شمولیت کے بعد فلائی ایڈیل کی سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 6 سے بڑھ کر 13 ہو گئی ہےا ور یہ تما م پروازیں ایئربس A320 پر مشتمل ہیں، جن کی ترتیب مکمل طور پر 186 نشستوں پر مشتمل اکانومی کلاس ہے۔ فلائی ایڈیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسٹیون گرین وے نےاپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صرف سات ماہ قبل فلائی ایڈیل نے پاکستان میں اپنی پروازوں کا آغاز اس عزم کے ساتھ کیا تھا کہ گنجائش میں اضافہ اور زیادہ ڈیمانڈ والی مارکیٹ میں نیٹ ورک کو مزید وسعت دی جائے۔ہفتے میں چھ پروازوں سے شروع ہونے والا یہ سفر اب سات مزید پروازوں کے اضافے کے ساتھ تین نئے شہروں تک پھیل رہا ہے۔

– Advertisement –

 

– Advertisement –