ٹیکساس: پوسم کنگڈم جھیل میں گرنے والی 114 سال پرانی ہیرے کی انگوٹھی کو ایک پیشہ ور غوطہ خور نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد معجزانہ طور پر ڈھونڈ نکالا۔
خاتون جیک اولن پیج کے مطابق، وہ اپنے بیٹے کی بیس بال ٹیم کے ہمراہ جھیل کے کنارے موجود تھیں جب قیمتی انگوٹھی پانی میں جا گری۔ تلاش کی تمام ابتدائی کوششیں ناکام ہوئیں تو انہوں نے غوطہ خور پریگمور سے مدد مانگی۔
پریگمور نے موسم کی رکاوٹوں کے باوجود اگلے دن دوبارہ کوشش کی اور کامیابی سے انگوٹھی تلاش کر کے تصویر کے ذریعے اطلاع دی۔
جیک نے کہا، ’’میں حیران ہوں کہ یہ ممکن ہوا، انگوٹھی میری زندگی کا حصہ ہے اور اس کی واپسی میرے لیے خوشی کا باعث ہے۔‘‘