تیونس میں ’جادو ٹونے سے کینسر کا علاج‘ پروگرام کے خلاف  ملک گیر احتجاج

تیونس میں ’جادو ٹونے سے کینسر کا علاج‘ پروگرام کے خلاف  ملک گیر احتجاج

تیونس: نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے پروگرام میں ایسے افراد کو مدعو کیا گیا جنہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ جادو اور روحانی طریقوں سے کینسر سمیت دیگر بیماریوں کا علاج کر سکتے ہیں۔

تیونس کی میڈیکل ایسوسی ایشن نے پروگرام کے خلاف احتجاج کیا اور عدالت میں شکایت درج کرا دی، جبکہ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ جھوٹے دعووں یا فریب سے لوگوں کو گمراہ کرنے پر قید یا جرمانے کی سزا دی جا سکتی ہے۔

اس واقعے نے ملک میں طب، میڈیا اور عوامی ذمہ داری پر بحث کو جنم دیا ہے۔