ترکیہ کے وزیرِ برائے قومی دفاع یاسر گلر کے دورہ پاکستان میں دونوں ممالک کا تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

ترکیہ کے وزیرِ برائے قومی دفاع یاسر گلر کے دورہ پاکستان میں دونوں ممالک کا تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

– Advertisement –

اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):ترکیہ کے وزیرِ برائے قومی دفاع یاسر گلر نے 8 تا 10 ستمبر پاکستان کا دورہ کیا اور پاکستان-ترکیہ مشترکہ وزارتی کمیشن کے 16ویں اجلاس میں ترک وفد کی قیادت کی۔بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اپنے دورے کے دوران انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے برادر ممالک کے درمیان ہر شعبے میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے تجارت و سرمایہ کاری، مشترکہ تحقیق و ترقی، آئی ٹی، زراعت، توانائی، تعلیم اور ثقافتی تبادلوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا ۔

ترکیہ کے وزیر برائے قومی دفاع کی وزیرِ دفاع خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقاتوں میں فریقین نے سٹریٹجک اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ پاکستان ترکیہ مشترکہ وزارتی کمیشن کے 16ویں اجلاسں کی مشترکہ صدارت وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور ترکیہ کے وزیر دفاع یاسر گلر نے کی۔اجلاس میں اعلیٰ سطحی سٹریٹجک تعاون کونسل کے ایجنڈے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔تجارت، سرمایہ کاری، دواسازی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ای-کامرس، رابطہ کاری و ٹرانسپورٹ، توانائی، تعلیم، معدنیات، زراعت، میڈیا اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا گیا۔اس دورہ سے دونوں ممالک کے درمیان وسیع البنیاد دوطرفہ تعاون کا جائزہ لینے کا موقع فراہم ہوا۔ دونوں فریقین برادرانہ تعلقات کو کثیرالجہتی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

– Advertisement –

 

– Advertisement –