– Advertisement –
اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی(آئی آئی یو آئی) نے عربی زبان کے مختصر کورسز کے لیے 19 ستمبر تک درخواستیں طلب کی ہیں ،جس کا مقصد طلباء کی قرآن، حدیث اور دیگر بنیادی ماخذ شریعت کی فہم میں اضافہ کرنا ہے۔یونیورسٹی کے حکام کے مطابق چھ ماہ کے عربی زبان کے کورسز میں داخلہ لینے والے مرد اور خواتین کے لیے الگ الگ کلاسز 21 ستمبر 2025 کو شروع ہوں گی اور یہ خصوصی طور پر اتوار کو صبح 10:00 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک منعقد ہوں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ تین ماہ کا عربی زبان کا کورس بھی 23 ستمبر 2025 کو شروع ہوگا جس میں مرد اور خواتین طلباء کے لیے الگ الگ کلاسز منگل تا جمعرات ،خواتین کے لیے 2:30 بجے سے شام 5:00 بجے تک اور مردوں کے لیے شام 5:00 بجے سے شام 7:30 بجے تک ہوں گی۔داخلے تین مختلف مراحل کیلئے کئے جا رہے ہیں۔
عربی کا پہلے سے علم نہ رکھنے والوں کے لیے سرٹیفکیٹ، ایسے افراد کے لیے ڈپلومہ کورس جنہوں نےآئی آئی یو آئی یا کسی دوسرے تسلیم شدہ ادارے سے سرٹیفکیٹ کورس مکمل کیا ہے اور ایڈوانسڈ ڈپلومہ ان لوگوں کے لیے جنہوں نے پہلے اسلامک یونیورسٹی یا کسی اور جگہ سے ڈپلومہ مکمل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورسز میں داخلے کے لیے کم از کم اہلیت میٹرک یا کسی بھی دینی مدرسے سے سند ہے۔ سرٹیفکیٹ، ڈپلومہ اور ایڈوانسڈ ڈپلومہ کے تین درجوں میں سے ہر ایک کی فیس 15,000 روپے ہے۔مزید معلومات کے لیے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.iiu.edu.pk یا 051-9019919 یا 0334-5085701 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
– Advertisement –
– Advertisement –