نئی دہلی: بھارت میں ایک منفرد اور مزاحیہ منظر نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران اور ہنسنے پر مجبور کر دیا۔ ایک بیل کی ویڈیو، جس میں وہ سڑک کنارے کھڑی ایک سفید رنگ کی سکوٹر پر چڑھنے کی کوشش کرتا ہے، سوشل میڈیا پر زبردست وائرل ہو گئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیل پہلے پرسکون انداز میں سکوٹر کے قریب سے گزرتا ہے، لیکن پھر واپس پلٹ کر آتا ہے اور اگلے دونوں پاؤں سکوٹر کی سیٹ پر رکھ کر اس انداز میں کھڑا ہو جاتا ہے جیسے وہ گاڑی اسٹارٹ کرنے جا رہا ہو۔ یہ منظر وہاں نصب ایک سیکیورٹی کیمرے نے محفوظ کیا، جو بعد میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر ہوا۔
ویڈیو نے چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں ویوز حاصل کر لیے، جبکہ صارفین کی طرف سے دلچسپ تبصروں کا تانتا بندھ گیا۔ ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا، “لگتا ہے بیل Fast & Furious کا نیا ہیرو ہے!” جبکہ دوسرے نے تبصرہ کیا، “ڈرائیونگ تو کر رہا ہے، پر ہیلمیٹ بھول گیا!”