– Advertisement –
برسلز۔15ستمبر (اے پی پی):بیلجیم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی یونین میں قطر کے سفیر عبدالعزیز احمد المالکی سے ملاقات کی۔ پیر کو بیلجیم میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر پاکستان کے سفیر رحیم حیات نے قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا اور برادرانہ تعلقات و تعاون کو ہر شعبے میں بشمول کثیرالجہتی فورمز پر مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
– Advertisement –