ڈونگہ بونگہ: سرحد پار سے آیا ایک بھارتی بندر گزشتہ چار روز سے منڈی مدرسہ کے علاقے ڈونگہ بونگہ میں شہریوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
مقامی افراد کے مطابق بندر چھتوں اور درختوں پر اچھل کود کر رہا ہے، جس سے علاقے میں خوف اور تجسس کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کئی لوگوں نے اس کے ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیے ہیں۔
محکمہ وائلڈ لائف کے ذرائع نے بتایا کہ رینجرز اور وائلڈ لائف ٹیمیں بندر کو پکڑنے کی کوشش میں مصروف ہیں، لیکن ابھی تک اسے قابو نہیں کیا جا سکا۔
وائلڈ لائف حکام نے شہریوں کو انتہائی احتیاط برتنے اور بندر کے قریب نہ جانے کی ہدایت کی ہے تاکہ اسے محفوظ طریقے سے جنگل میں واپس چھوڑا جا سکے۔
بندر کی شرارتیں اور شہر میں اس کی موجودگی شہریوں کے لیے تجسس اور تفریح کا سبب بن گئی ہیں۔