بنگ ایکس اور چیلسی ایف سی کی نئے سیزن میں تعاون جاری رکھنے کےلئے شراکت داری میں توسیع

بنگ ایکس اور چیلسی ایف سی کی نئے سیزن میں تعاون جاری رکھنے کےلئے شراکت داری میں توسیع

اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):فٹبال کے فروغ اورکھیلوں کی ترقی کےلئے بنگ ایکس نے برطانوی فٹبال کلب چیلسی ایف سی کے ساتھ اپنی شراکت داری کی تجدید کا اعلان کیا ہے جس کے تحت دونوں ادارے آئندہ فٹبال سیزن میں بھی تعاون جاری رکھیں گے۔

کرپٹو کرنسی ایکس چینج بنگ ایکس کے ترجمان پابلو مونٹی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ شراکت داری کی تجدید ہمارے عالمی معیار کی اسپورٹس پارٹنرشپس کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے۔ اس تعاون کی بنیاد ان اقدار پر ہے جو نظم و ضبط، تیاری اور مسلسل بہتری اور اعلیٰ کارکردگی کو ممکن بناتی ہیں ۔ ہمایلیٹ ٹیموں کے نظم و ضبط کو جدید کرپٹو ٹریڈنگ کی کارکردگی کے ساتھ ہم آہنگ کر رہے ہیں ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ چیلسی ایف سی کے ساتھ تعاون عالمی اسپورٹس پارٹنرشپس کے فروغ کا حصہ ہے جبکہ کمپنی کھیلوں اور ٹیکنالوجی کے امتزاج کے ذریعے نئی راہیں ہموار کر رہی ہے۔

۔ چیلسی ایف سی کے ہیڈ آف پارٹنرشپس جان راجرز نے کہا کہ بنگ ایکس کے ساتھ شراکت داری میں توسیع خوش آئند ہے اور دونوں ادارے مستقبل میں بھی مداحوں کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔ترجمان کے مطابق نئے سیزن کے آغاز کے ساتھ یہ شراکت داری تسلسل، جدت اور طویل مدتی ترقی کے مشترکہ وژن کے تحت جاری رہے گی جبکہ چیلسی ایف سی میدان میں نئی کامیابیوں کے لیے تیاری جاری رکھے ہوئے ہے۔