برلن میں رضا شاہ پہلوی پر مشتعل شخص کا حملہ، سرخ رنگ پھینک دیا – World

برلن میں رضا شاہ پہلوی پر مشتعل شخص کا حملہ، سرخ رنگ پھینک دیا – World

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایران کے جلاوطن رہنما رضا پہلوی پر ایک شخص نے سرخ رنگ پھینک دیا، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایران کے جلاوطن رہنما اور ولی عہد ہونے کا دعویٰ کرنے والے رضا شاہ پہلوی پر حملہ برلن میں ایک پریس کانفرنس کے بعد ہوا جب وہ اپنی گاڑی کی طرف جا رہے تھے۔

رضا پہلوی ان دنوں جرمنی کے دورے پر ہیں جہاں وہ جرمن ارکانِ پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور ایران میں حکومت کی تبدیلی کے لیے عالمی حمایت حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

واقعے سے قبل رضا پہلوی نے پریس کانفرنس میں ایک بار پھر ایران پر امریکا اور اسرائیل کے فوجی حملوں کی حمایت کرتے ہوئے اور موجودہ ایرانی حکومت کے خاتمے کے لیے ان حملوں کو ضروری قرار دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل واقعے کی ویڈیو میں ان کی گردن اور کندھے پر سرخ رنگ دیکھا جاسکتا ہے۔ واقعے کے بعد رضا پہلوی اپنی گاڑی میں بیٹھ کر موقع سے روانہ ہو گئے۔