بحریہ یونیورسٹی میں اکتوبر کے مہینے میں پیشہ وارانہ ترقی کے پروگراموں کا آغاز

بحریہ یونیورسٹی میں اکتوبر کے مہینے میں پیشہ وارانہ ترقی کے پروگراموں کا آغاز

– Advertisement –

اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):بحریہ یونیورسٹی کے لیڈرشپ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ سینٹر (ایل پی ڈی سی) نے اکتوبر کے مہینے کو سیکھنے، ترقی اور مہارت کے فروغ کے لئے وقف کر دیا ہے۔ یونیورسٹی کی جانب سے مختلف ورکشاپس، تربیتی سیشنز اور جدید پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جو طلبہ و طالبات کے ذاتی و پیشہ وارانہ سفر کو تقویت دینے کے لئے تیار کئے گئے ہیں۔ اکتوبر کے دوران کیمپس میں اور آن لائن منعقد کئے جانے والے نمایاں پروگراموں میں “موٹ کٹ اور وکالت”، “مائنڈ ڈویلپمنٹ” اور “سائبر سکیورٹی میں ڈیگاما” شامل ہیں۔

یہ پروگرام ہائبرڈ، آن لائن اور فزیکل فارمیٹ میں پیش کئے جا رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ ان سے فائدہ اٹھا سکیں۔ بحریہ یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق ایل پی ڈی سی کا مقصد طلبہ میں قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرنا اور انہیں بدلتے ہوئے پیشہ وارانہ تقاضوں کے لئے تیار کرنا ہے۔ چھ ہفتوں پر مشتمل یہ سرگرمیاں ہفتے میں دو بار منعقد کی جائیں گی اور ہر پروگرام کے اختتام پر شرکاء کو سرٹیفکیٹس بھی دیئے جائیں گے۔ مزید معلومات کے لئے طلبہ یونیورسٹی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس یا کیمپس دفتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

– Advertisement –

 

– Advertisement –