ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز کو تیسرا نوٹس

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز کو تیسرا نوٹس

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز کو تیسرا نوٹس

اسلام آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے آن لائن فنانشل کرائم میں ملوث ہونے کے شبہے میں یوٹیوب اور ٹک ٹاک سے وابستہ افراد کو تیسرا نوٹس جاری کر دیا۔

نوٹس موصول کرنے والوں میں رجب بٹ، اقراء، انس علی، شاہ حسن اور ارم محمود شامل ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق، ان سوشل میڈیا شخصیات پر مالی فراڈ، جعلی اسکیموں کی پروموشن اور عوام کو گمراہ کرنے والے مواد کے ذریعے رقم بٹورنے کے الزامات ہیں۔

حکام کے مطابق، ان افراد کو پہلے بھی دو مرتبہ طلب کیا جا چکا ہے، لیکن پیش نہ ہونے پر اب تیسرا اور حتمی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ عدم تعاون کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔