ایران کا آبنائے ہرمز میں دو بحری جہازوں کو روکنے کا دعویٰ – World

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو بحری جہازوں کو روکنے کا دعویٰ – World

ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز میں کارروائی کرتے ہوئے دو جہازوں کو اپنی تحویل میں لے کر ایرانی ساحل پر منتقل کر دیا ہے، جبکہ اس سے قبل خطے میں جہازوں پر حملوں کی اطلاعات بھی سامنے آ چکی ہیں۔

ایران کی پاسدارانِ انقلاب بحریہ کے مطابق آبنائے ہرمز میں دو جہازوں کو قبضے میں لے کر ایران کے ساحل کی جانب منتقل کیا گیا ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اس اہم سمندری گزرگاہ میں امن و امان اور سیکیورٹی کو متاثر کرنا ایران کے لیے “ریڈ لائن” کی حیثیت رکھتا ہے اور کسی بھی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب اس پیش رفت سے قبل بھی خطے میں کشیدگی دیکھنے میں آئی تھی، جہاں ایک جہاز پر ایران کے قریب فائرنگ کی گئی تھی جبکہ ایک اور جہاز کو عمان کے ساحل کے قریب حملے میں نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

آبنائے ہرمز کو عالمی سطح پر نہایت اہم تجارتی راستہ سمجھا جاتا ہے جہاں سے بڑی مقدار میں تیل اور گیس کی ترسیل ہوتی ہے، اور حالیہ واقعات نے اس اہم گزرگاہ میں سیکیورٹی خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔