انوکھا کیس جھارکھنڈ میں  200 کلو چرس چوہوں نے کھالی ملزم بری

انوکھا کیس جھارکھنڈ میں  200 کلو چرس چوہوں نے کھالی ملزم بری

جھارکھنڈ :بھارت میں ایک غیر معمولی منشیات کیس عدالت کے سامنے آیا، جب پولیس نے بتایا کہ ضبط شدہ 200 کلوگرام چرس گودام میں موجود چوہوں کے کھانے کے باعث ضائع ہو گئی۔

پولیس نے 2022 میں ایک گاڑی سے بڑی مقدار میں چرس برآمد کی تھی، جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی گئی۔ تاہم، عدالت کے دوران پولیس حکام نے موقف اختیار کیا کہ چرس گودام میں رکھی گئی تھی، جہاں چوہوں نے اسے کھا لیا، جس کے نتیجے میں ثبوت پیش کرنا ممکن نہ رہا۔

عدالت نے پولیس کی یہ وضاحت ناقابل قبول قرار دی اور کہا کہ شواہد کے بغیر کسی ملزم کو سزا دینا قانون کے منافی ہے۔ جج نے کہا کہ اتنی بڑی مقدار میں منشیات کی حفاظت کی ناکامی متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے، اور اسی بنیاد پر ملزم کو بری کر دیا گیا۔

اس فیصلے کے بعد پولیس کو شدید تنقید کا سامنا ہے، اور ماہرین اسے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ایک سنگین سوال قرار دے رہے ہیں۔