واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین سے کہا ہے کہ وہ چین اور بھارت پر سخت تجارتی اقدامات کرے اور ان ممالک پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرے۔
ٹرمپ نے کہا کہ روس کی معیشت تیل کی فروخت سے مستحکم ہو رہی ہے، اسی لیے امریکہ یورپی یونین کے ساتھ مل کر اسی طرح کے ٹیرف لگائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ نے پہلے ہی بھارت پر ٹیرف دگنا کر دیے ہیں، جبکہ یورپی یونین نے صرف پابندیوں پر توجہ دی ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی یہ تجویز عالمی تجارتی تعلقات میں کشیدگی بڑھا سکتی ہے، خاص طور پر ایسے وقت جب عالمی معیشت پہلے ہی دباؤ کا شکار ہے۔