معروف امریکی اداکارہ این ہیتھ وےاس وقت سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہی ہیں جب انہوں نے اپنے مستقبل کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے عربی لفظ “ان شاء اللہ” استعمال کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں این ہیتھ وے نے اپنے مستقبل کے بارے میں گفتگو کر رہی ہیں ۔اس گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ “میں ایک طویل اور صحت مند زندگی گزارنا چاہتی ہوں، انشاء اللہ۔” اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے مختلف ردِعمل دیا۔ بہت سے لوگوں نے اس بات کو سراہا کہ ایک عالمی شہرت یافتہ اداکارہ نے عربی زبان اور اسلامی ثقافت سے جڑا جملہ استعمال کیا، جبکہ کچھ صارفین نے اسے محض ایک عام مثبت اظہار قرار دیا جو دنیا بھر میں مختلف ثقافتوں میں بولا جاتا ہے۔ “ انشاء اللہ” ایک عربی فقرہ ہے جس کا مطلب ہے “اگر اللہ نے چاہا”، اور یہ عام طور پر مستقبل کی امید یا خواہش کے اظہار کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
The famous American actress Anne Hathaway is causing a big stir after saying the phrase “Insha’Allah” in Arabic during her talk about her future, and she said:
‘I want to live a long and healthy life, Insha’Allah.’ pic.twitter.com/V3vT8TrvAF
— JM News Network (@JMNewsNetwork_) April 21, 2026