کیرولائنا : ساؤتھ کیرولائنا کے شہر کنگسٹری کی ایک خاتون نے خواب کی مدد سے 13 ہزار ڈالر کی لاٹری جیت لی۔ خاتون نے اپنی والدہ کے فون نمبر کے اعداد و شمار کو لاٹری کے ٹکٹوں میں استعمال کیا اور اس فیصلے نے انہیں شاندار کامیابی دلوائی۔
خاتون کا کہنا تھا کہ ایک رات وہ اپنی والدہ کے بارے میں خواب دیکھ رہی تھیں اور جب وہ بیدار ہوئیں تو انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی والدہ کے موبائل نمبر کے اعداد و شمار کو پِک 4 لاٹری کے ٹکٹوں میں استعمال کریں گی۔
خواب کے اثر میں آ کر، وہ فوراً قریبی دکان پر گئیں اور اپنی والدہ کے نمبر والے پانچ ٹکٹ خریدے۔ ہر ٹکٹ سے انہیں 2600 ڈالر کا انعام ملا اور اس طرح وہ کل 13 ہزار ڈالر جیت گئیں۔