افغان بھائیوں کی مدد جاری، یو اے ای کا نواں امدادی طیارہ کابل پہنچ گیا

افغان بھائیوں کی مدد جاری، یو اے ای کا نواں امدادی طیارہ کابل پہنچ گیا

– Advertisement –

ابوظہبی۔9ستمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نواں امدادی طیارہ افغانستان روانہ کیا ہے۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات کی مشترکہ آپریشنز کمانڈ نے منگل کواعلان کیا کہ یہ پرواز صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی خصوصی ہدایات کے تحت کابل روانہ کی گئی ہے ، جو افغان عوام کے لیے یو اے ای کے فضائی و بحری امدادی پل کا حصہ ہے۔امدادی طیارے میں ہنگامی ریلیف سامان موجود ہے، جو زلزلے کے اثرات کا سامنا کرنے والے علاقوں میں متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر پہنچایا جائے گا۔

کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یو اے ای کے افغانستان میں سفیر عیسیٰ الظاہری نے افغان دیہی بحالی و ترقی کے نائب وزیر، مولوی شرف الدین مسلم سے ملاقات کی، جس میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی اقدامات اور مستقبل کی معاونت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر عیسیٰ الظاہری نے کہا کہ یو اے ای افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور اس مشکل وقت میں ان کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑے گا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امدادی سامان صرف بین الاقوامی پروازوں کے ذریعے ہی نہیں، بلکہ مقامی منڈیوں سے بھی خرید کر فوری طور پر فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ بروقت ضرورت مندوں تک پہنچ سکے۔

– Advertisement –

 

– Advertisement –