آئی جی اسلام آباد کی زیرصدارت اجلاس، وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال ،سکیورٹی انتظامات اور شہریوں کی سہولت کیلئے قائم خدمت مراکز اور تھانہ جات میں فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا

آئی جی اسلام آباد کی زیرصدارت اجلاس، وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال ،سکیورٹی انتظامات اور شہریوں کی سہولت کیلئے قائم خدمت مراکز اور تھانہ جات میں فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا

– Advertisement –

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):آئی جی اسلام آباد سید علی ناصررضوی نے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی مجموعی صورتحال ،سکیورٹی انتظامات اور شہریوں کی سہولت کے لئے قائم خدمت مراکز اور تھانہ جات میں فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیااور افسران کو مزید بہتری کیلئے خصوصی احکامات بھی جاری کئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اہم اجلاسوں کا انعقاد ہو ا ،جن میں ڈی آئی جی سکیورٹی محمد عتیق طاہر ،اے آئی جی جنرل اینڈ ڈویلپمنٹ سید عنایت علی شاہ ،ایس ایس پی سکیورٹی سمیت دیگر سینئرپولیس افسران نے شرکت کی۔

– Advertisement –

آئی جی اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی مجموعی صورتحال ،سکیورٹی انتظامات اور شہریوں کی سہولت کے لئے قائم خدمت مراکز اور تھانہ جات میں فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور پرامن ماحول کو یقینی بنانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ انہوں نے اسلام آباد کے تمام تھانہ جات اور عوامی سہولت کے لئے قائم مراکز میں شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور سواں زون میں واقع پولیس سٹیشنز کی تزئین و آرائش کے احکامات بھی جاری کئے۔

آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی سکیورٹی آفس میں جاری تعمیراتی کاموں کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے تمام افسران کو اعلیٰ تعمیراتی معیار، بہترین سہولیات کی فراہمی اور افسران و جوانوں کے لئے بہتر ورکنگ انوائرنمنٹ کی فراہمی کے لئے بھی احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبے بروقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کئے جائیں تاکہ پولیس فورس کو بہترین سہولیات میسر آ سکیں۔

– Advertisement –