– Advertisement –
اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):1965 کی جنگ کے 13 ویں روز بھارتی حکومت نے صحافیوں کو جنگی علاقوں میں جانے اور شفاف رپورٹنگ سے روک دیا جبکہ پاکستانی فوج نے بھارتی فوج کی پیش قدمی کو روکتے ہوئے باؤ ریلوے سٹیشن پر قبضہ کر لیا ۔بھارت کو لڑائی کے پہلے 8 دنوں میں تقریباً اپنی آدھی فوجی طاقت کا نقصان اٹھانا پڑا جس میں 209 ٹینک اور 140جنگی طیارے شامل ہیں ۔پاکستانی فوج نے کھیم کرن کی طرف پیش قدمی کی متعدد بھارتی کوششوں کو ناکام بنا دیا،بھارت کو قصور، جموں اور سیالکوٹ کے محاذ پر بھی بھاری نقصان کا سامنا رہا جبکہ مجاہدین نے سرینگر کے نزدیک بھارتی ملٹری بیس پر حملہ کر دیا۔
پاک فضائیہ نے جموں ایئر فیلڈ پر کھڑے 6 بھارتی ٹرانسپورٹ طیارے تباہ کر دیے۔سیالکوٹ سیکٹر میں پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کا Gnat طیارہ مار گرایا۔اس دوران عوام کی بڑی تعداد نے جنگ کے زخمیوں کے لیے خون کے عطیات دیے ۔پاک فوج کی مسلسل کامیابیوں سے بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی۔بھارت نہ صرف میدان جنگ میں بلکہ سفارتی سطح پر بھی مکمل شکست سے دوچار ہوا ۔
– Advertisement –