یو اے ای کی معروف محمد بن زاید یونیورسٹی کا سال 2026ء میں بین الاقوامی طلباء کیلئے مکمل فنڈڈ سکالرشپ پروگرام کا اعلان

یو اے ای کی معروف محمد بن زاید یونیورسٹی کا سال 2026ء میں بین الاقوامی طلباء کیلئے مکمل فنڈڈ سکالرشپ پروگرام کا اعلان

– Advertisement –

ابوظہبی۔11ستمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی معروف محمد بن زاید یونیورسٹی نے سال 2026ء کے لیے بین الاقوامی طلباء کے لیے مکمل فنڈڈ سکالرشپ پروگرام کا اعلان کر دیا ہے۔

اس سکالرشپ کے تحت ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی سطح پر تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند دنیا بھر کے طلباء، بشمول پاکستان درخواست دے سکتے ہیں۔ سکالرشپ میں مکمل ٹیوشن فیس کی معافی، ماہانہ 11,840 امریکی ڈالر وظیفہ، رہائش اور صحت کی سہولیات شامل ہیں۔

– Advertisement –

درخواست دینے کی آخری تاریخ 15 دسمبر 2025ء مقرر کی گئی ہے۔ دلچسپی رکھنے والے طلباء مزید معلومات اور درخواست کے لیے scholarshipregion.com/mohamed-bin-za ویب سائٹ وزٹ کریں۔

– Advertisement –