ابوظہبی: ٹی20 ایشیا کپ کے گروپ اے کے ساتویں میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے عمان کو 42 رنز سے شکست دے دی۔ عمان 173 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 130 رنز ہی بنا سکی۔
میچ میں عمان کے کپتان جتندر سنگھ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ یو اے ای کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔
یو اے ای کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے 88 رنز کی شراکت قائم کی، جس میں علی شان شرفو نے 51 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جس میں 7 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔ کپتان محمد وسیم نے 54 گیندوں پر 69 رنز بنائے، جس میں 6 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، تاہم وہ رن آؤٹ ہوئے۔
محمد زوہیب اور ہرشیت کوشک نے بالترتیب 21 اور 19 رنز بنائے۔ عمان کی جانب سے جیتن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
گروپ اے میں پاکستان اور بھارت نے اب تک دو، دو میچز کھیلے ہیں۔ اس میچ کے بعد تمام ٹیموں نے دو، دو میچز مکمل کر لیے ہیں۔ عمان نے بھارت کے خلاف اپنا میچ کھیلا جبکہ یو اے ای کو اپنا اگلا مقابلہ پاکستان سے کھیلنا ہے۔