یوٹیلیٹی اسٹورزسے ہرماہ 60 کروڑ نقصان ہو رہا تھا، طارق فضل

یوٹیلیٹی اسٹورزسے ہرماہ 60 کروڑ نقصان ہو رہا تھا، طارق فضل


اسلام آباد:

حکومت کا ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا  فیصلہ،اثاثہ جات فروخت کیے جائیں گے۔وفاقی وزیر پارلیمانی امورطارق فضل نے کہا ہے کہ ملازمین کے لیے 19.5 ارب روپے کا پیکیج رکھا ہے۔

مجموعی طور پر 28ارب کا پیکج دیا جا رہا ہے،یوٹیلیٹی سٹورز سے ہر ماہ 60کروڑ کا نقصان ہو رہا تھا،تمام تر کوششوں کے باجود خسارہ کم نہ ہونے کی صورت میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو بند کیا گیا۔

یوٹیلٹی سٹورز کے عہدیدارن کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  انھوں نے بتایا یوٹیلٹی اسٹورز کے 11 ہزار 614 ملازمین ہیں، پورے پاکستان میں یوٹیلٹی اسٹورز کی پراپرٹیز کو بھی آکشن کیا جائے گا،ہم ملازمین کیلئے متفقہ پیکج دینے جارہے ہیں۔

انہوں  نے بتایا کہ یوٹیلٹی سٹورز ملازمین کو مجموعی طور پر 28ارب روپے کا پیکج دیا جارہا ہے، حکومت نے سر توڑ کوشش کی کہ یوٹیلٹی سٹورز فعال رہیں مگر ایسا نہ ہو سکا۔