یونیورسٹی کے 14 ہاسٹلز میں غیر قانونی طور پر لوگ مقیم تھے، منشیات ایمبولینس کے ذریعہ منتقل کی جا رہی تھی ، قائمقام وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی

یونیورسٹی کے 14 ہاسٹلز میں غیر قانونی طور پر لوگ مقیم تھے، منشیات ایمبولینس کے ذریعہ منتقل کی جا رہی تھی ، قائمقام وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی

– Advertisement –

اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):قائداعظم یونیورسٹی کے قائمقام وائس چانسلر نواز جسیال نے یونیورسٹی کے 14 ہاسٹلز میں غیر قانونی طور پر لوگ مقیم تھے، منشیات ایمبولینس کے ذریعہ منتقل کی جا رہی تھیں۔ وہ پیر کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دے رہے تھے ۔ سینیٹر وقار مہدی نے سوال کیا کہ جب منشیات منتقل ہو رہی تھیں تو آپ کی سیکورٹی کہاں تھی؟اس مسئلہ کی چھان بین کے لیے ایک ذیلی کمیٹی قائم کی گئی تاکہ ہاسٹلز سے انخلا، غیر قانونی رہائش اور منشیات کی ترسیل جیسے مسائل کی تحقیق کی جا سکے۔

– Advertisement –