یورپی یونین کا اسرائیل کو ادائیگیاں منجمد کرنے اعلان

یورپی یونین کا اسرائیل کو ادائیگیاں منجمد کرنے اعلان

– Advertisement –

برسلز۔10ستمبر (اے پی پی):یورپی یونین نے اسرائیل کو ادائیگیاں منجمد کرنے اعلان کر دیا ہے ۔ رشیاٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے بدھ کو اعلان کیا کہ یورپی یونین اسرائیل کے ساتھ اپنے دو طرفہ امدادی پروگراموں کو معطل کر دے گی اور غزہ کے جاری محاصرے کی وجہ سے اسرائیل کو متعلقہ ادائیگیوں کو منجمد کر دے گی ۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس نے “دنیا کے ضمیر کو ہلا کر رکھ دیا ہے” اور یہ کہ ادائیگیوں کو معطل کرنے کے علاوہ، یورپی کمیشن انتہا پسنداسرائیلی وزرا اور پرتشدد آباد کاروں پر پابندیوں اور اسرائیل کے ساتھ تجارت سے متعلقہ معاملات پر ایسوسی ایشن کے معاہدے کی جزوی معطلی کی تجویز دے گا۔

– Advertisement –

یورپی کمیشن نے اس سے قبل اسٹارٹ اپ کمپنیوں کے لیے ای یو ہورائزن تک اسرائیل کی رسائی کو معطل کرنے کی تجویز بھی پیش کی تھی جس کےبارے وان ڈیر لیین نے کہا کہ یہ اقدام ابھی ممکن نہیں ہے کیونکہ اسے بلاک کے 27 رکن ممالک کی بھاری اکثریت کی حمایت کی ضرورت ہے۔ اس اقدام کی فی الحال جرمنی، اٹلی، ہنگری اور کئی دیگر ریاستیں مخالفت کر رہی ہیں۔

وان ڈیر لیین نے اصرار کیا کہ غزہ میں لوگوں کے کھانے کی بھیک مانگتے ہوئے مارے جانے اور اپنے بچوں کی لاشیں اٹھائے ماؤں کی ہولناک تصاویر کے سامنے یورپی یونین مفلوج ہونے کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ وان ڈیر لیین کا یہ اعلان منگل کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیلی حملے کے بعد سامنے آیا ہے۔

 

– Advertisement –