– Advertisement –
برسلز ۔18ستمبر (اے پی پی):یورپی یونین میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے ہیڈ آف کیبنٹ برائے ہائی ریپریزنٹیٹو و نائب صدر یورپی یونین کمیشن ویو لوونیلا سے ملاقات کی۔
جمعرات کو بیلجیئم میں پاکستان کے سفارتخانے کی ,طرف سے ایکس پر جاری پوسٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان مثبت انداز میں بڑھتے ہوئے تعلقات اور جاری روابط پر تبادلہ خیال کیا۔
– Advertisement –
دونوں فریقوں نے اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان (SEP) کے تحت تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
– Advertisement –