– Advertisement –
اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد نے سرجیکل ریسرچ میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرام کا اعلان کر دیا ، اس ایک سالہ پروگرام کا آغاز اکتوبر 2025 سے ہو گا۔بدھ کو فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد خان نے اے پی پی کو بتایا کہ ڈگری ایوارڈنگ انسٹی ٹیوٹ (ریسٹرکچرنگ) ایکٹ 2018 کے تحت قائم شدہ ادارہ اب جدید تحقیق اور شماریاتی تجزیے کی تربیت فراہم کر رہا ہے۔
پروگرام تین ماڈیولز پر مشتمل ہے جن میں تحقیقی طریقہ کار، ڈیٹا کا تجزیہ اور سائنسی تحریر شامل ہیں۔ڈپلومہ پروگرام کی فیس پاکستانی طلبہ کے لیے 1,50,000 روپے جبکہ بین الاقوامی طلبہ کے لیے 550 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
– Advertisement –
خواہشمند امیدوار ادارے کی ویب سائٹ www.hsa.edu.pk پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ یہ پروگرام جراحی تحقیق کے فروغ میں اہم سنگِ میل ثابت ہو گا۔ مزید معلومات کے لیے ادارے سے 051-9255590-4 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
– Advertisement –