– Advertisement –
اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان اور کلیریویٹ ٹیکنالوجیز کے اشتراک سے ویبینار 17 ستمبر کو ہو گا۔ ویبینار کا موضوع ’’ہم مرتبہ کا جائزہ ۔بہترین طرز عمل اور سفارشات‘‘ ہے جو تحقیق کی دنیا میں معیار اور شفافیت کے فروغ کے لئے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔ایچ ای سی کی جانب سے اس اقدام کا مقصد ملکی تحقیق کے معیار کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا اور ہم مرتبہ جائزہ جیسے اہم عمل کو مزید شفاف و موثر بنانا ہے۔
ویبینار میں کلیریویٹ کے سینئر کنسلٹنٹ جمال ال اوحی خصوصی خطاب کریں گے۔ ان کا خطاب تحقیقی مقالوں کے جائزے کے بہترین طریقوں، کلیریویٹ کی خدمات کے ذریعے جائزہ کو مرئی بنانے اور ویب آف سائنس پر شراکت کی نمائش جیسے اہم پہلوئوں پر روشنی ڈالے گا۔ ویبینار پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔ طلبہ، محققین اور علمی حلقوں سے وابستہ افراد کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ https://tinyurl.com/PeerReview1709 پر رجسٹریشن کر کے ویبینار میں شرکت کریں۔
– Advertisement –
– Advertisement –