ہائر ایجوکیشن کمیشن اور وزارت آئی ٹی کے اشتراک سے اجلاس کا انعقاد

ہائر ایجوکیشن کمیشن اور وزارت آئی ٹی کے اشتراک سے اجلاس کا انعقاد

– Advertisement –

اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور وزارت آئی ٹی کے اشتراک سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد آئی ٹی اور کمپیوٹنگ کے تعلیمی نصاب کو انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق بہتر بنانا تھا۔اجلاس میں فائنل ایئر پروجیکٹ کو انڈسٹری میں عملی تربیت (انٹرن شپ) سے جوڑنے، طلباء کو جدید مہارتیں سکھانے اور ایک مرکزی ٹیسٹ کے ذریعے فارغ التحصیل طلباء کی صلاحیتیں جانچنے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔

وفاقی سیکرٹری آئی ٹی ضرار ہاشم نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو عالمی معیار کے مطابق تیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے نصاب میں تبدیلی کو مستقبل کے لئے اہم قدم قرار دیا۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ ان تجاویز کو حتمی سفارشات کی صورت میں تیار کر کے اگلے مرحلے میں نافذ کیا جائے گا تاکہ طلباء کو بہتر روزگار کے مواقع مل سکیں اور پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری مزید ترقی کرے۔

– Advertisement –