ہاؤسنگ سوسائٹیز  کے لیے اہم فیصلہ کیا چیز لازمی قرار دے دی گئی؟

ہاؤسنگ سوسائٹیز  کے لیے اہم فیصلہ کیا چیز لازمی قرار دے دی گئی؟

ہاؤسنگ سوسائٹیز  کے لیے اہم فیصلہ کیا چیز لازمی قرار دے دی گئی؟

لاہور : ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے ہاؤسنگ سوسائٹیز میں ہر گھر اور پلازے میں سیپٹک ٹینک بنانا لازمی قرار دے دیا ہے تاکہ زیرِ زمین پانی اور آبی ذخائر کو گندے پانی سے محفوظ رکھا جا سکے۔

ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ کے مطابق تین خانوں والے سیپٹک ٹینک گندے پانی کے 70 فیصد ذرات اور 40 فیصد آلودگی کو کم کرتے ہیں۔ ہر گھر کے مطابق سیپٹک ٹینک کا سائز بھی مقرر کیا گیا ہے۔

نئی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ماحولیات کی منظوری صرف اس صورت میں ملے گی جب یہ شرط پوری کریں گی۔ ایل ڈی اے، ایف ڈی اے اور دیگر اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس فیصلے پر سختی سے عمل کریں۔

یہ قدم پانی کی آلودگی اور اس سے پیدا ہونے والی بیماریوں کو روکنے کے لیے اہم ہے۔