گیانا ایمیزون واریئرز کیریبین پریمیئر لیگ کے کوالیفائرون میں داخل، بارباڈوس رائلز کو 30 ویں میچ میں 64رنز سے ہرا دیا

گیانا ایمیزون واریئرز کیریبین پریمیئر لیگ کے کوالیفائرون میں داخل، بارباڈوس رائلز کو 30 ویں میچ میں 64رنز سے ہرا دیا

– Advertisement –

گیانا۔15ستمبر (اے پی پی):گیانا ایمیزون واریئرز نے کیریبین پریمیئر لیگ کے 30ویں میچ میں بارباڈوس رائلز کو 64 رنز سے شکست دے کر لیگ کے کوالیفائر ون کے لئے کوالیفائی کرلیا، گیانا ایمیزون واریئرز کی جانب سے ملنے والے 189 رنز ہدف کے تعاقب میں بارباڈوس رائلز کی ٹیم 18ویں اوورکی دوسری گیند پر 125 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ،گیانا ایمیزون واریئرز کے شمرون ہیٹمائرکو شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پیر کو پروویڈنس سٹیڈیم گیانا میں کھیلے گئے سی پی ایل کے 30ویں میچ میں بارباڈوس رائلز کے کپتان رومین پائول نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

گیانا ایمیزون واریئرز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بناکر بارباڈوس رائلز کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 190 رنز کا ہدف دیا، شمرون ہیٹمائر نے 68 رنز کی دلکش اننگزکھیلی،کوئنٹن سیمپسن 50 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے،وکٹ کیپر بلے باز شائی ہوپ نے 31 رنز بنائے ۔ بارباڈوس رائلز کی جانب سے شیرفین ردرفورڈنے دو جبکہ ریمن سیمنڈز ، ڈینیئل سیمز اور ذیشان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

– Advertisement –

جواب میں بارباڈوس رائلز کی ٹیم مطلوبہ 190 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 18ویں اوور کی دوسری گیند پر 125 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ،شیرفین ردرفورڈ 27 اور کوفی جیمز 26 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔گیانا ایمیزون واریئرز کی جانب سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے گڈاکیش موتی نے 5جبکہ ڈوین پریٹوریئس اورشمر جوزف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

گیانا ایمیزون واریئرز کے شمرون ہیٹمائرکو شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اس فتح کے ساتھ گیانا ایمیزون واریئرز کی ٹیم سی پی ایل کے کوالیفائر ون میں پہنچ گئی ۔

– Advertisement –