نئی دہلی: معروف بھارتی اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کے واقعے کی ذمہ داری گولڈی برار گروپ نے قبول کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق، بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں دیشا پٹانی کے والد کے خلاف یہ حملہ کیا گیا، لیکن وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔
گولڈی برار گروپ نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ دیشا پٹانی کی بہن خوشبو پٹانی کے ان روحانی رہنماؤں کے بارے میں دیے گئے بیان کے ردعمل میں کیا گیا ہے، جن کی انہوں نے توہین کی تھی۔
گروپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر آئندہ بھی ایسا کوئی واقعہ پیش آیا تو کوئی معافی نہیں دی جائے گی۔
اب تک دیشا پٹانی اور ان کی بہن کی جانب سے اس واقعے پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم خوشبو پٹانی کا کہنا ہے کہ ان کے الفاظ کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔