گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے خٹک گروپ آف کمپنیز کے سی ای او کی ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے خٹک گروپ آف کمپنیز کے سی ای او کی ملاقات

– Advertisement –

اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے خٹک گروپ آف کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیپٹن (ر) خلیل خٹک نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے رہنما عبید عباسی اور دیگر سیاسی سماجی کارکن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں صوبے میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ، سرمایہ کاری کے مواقع اور کاروباری برادری کو درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور نجی شعبے کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھانے ہوں گے۔کیپٹن (ر) خلیل خٹک نے اس موقع پر اپنے گروپ آف کمپنیز کی جانب سے صوبے میں سرمایہ کاری اور مختلف منصوبوں پر تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ سے صوبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور معیشت کو استحکام ملے گا۔

– Advertisement –