محمد رضوان اور نسیم شاہ نے سی پی ایل میں سینٹ کٹس اینڈ نیویس پیٹریاٹس کو گیانا ایمازون واریئرز کے خلاف پانچ رنز سے فتح دلا دی۔
تفصیلات کے مطابق سینٹ کٹس اینڈ نیویس پیٹریاٹس کو ایونٹ میں جگہ برقرار رکھنے کے لیے لازمی فتح درکار تھی۔
محمد رضوان نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 گیندوں پر 85 رنز اسکور کیے جس میں تین چھکے اور آٹھ چوکے شامل تھے۔
ان کی اس کاوش کی بدولت پیٹریاٹس نے چھ وکٹ پر 149 رنز بنائے۔
جواب میں واریئرز کو آخری اوور میں فتح کیلیے 11 رنز درکار تھے مگر نسیم شاہ نے اعصاب قابو میں رکھتے ہوئے صرف 5 رنز ہی بننے دیے۔
نسیم شاہ نے میچ میں دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔