کرپشن کے خاتمے کا عزمالبانیا نے دنیا کا پہلا ورچوئل AI وزیر متعارف کرا دیا

کرپشن کے خاتمے کا عزمالبانیا نے دنیا کا پہلا ورچوئل AI وزیر متعارف کرا دیا

کرپشن کے خاتمے کا عزمالبانیا نے دنیا کا پہلا ورچوئل AI وزیر متعارف کرا دیا

البانیا: وزیراعظم ایڈی راما نے دنیا کا پہلا ورچوئل وزیر متعارف کرایا ہے، جسے عوامی ٹینڈرز کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے تاکہ کرپشن کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔

سوشلسٹ پارٹی کے اجلاس میں نئی کابینہ کے اعلان کے دوران وزیراعظم نے “دییلا” کا تعارف کرایا، جو ایک مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ہے۔ “دییلا” کا مطلب البانیا میں “سورج” ہے اور یہ جسمانی طور پر موجود نہیں بلکہ AI کے ذریعے تخلیق کی گئی ہے۔

وزیراعظم راما کے مطابق، دییلا عوامی ٹینڈرز کی مکمل نگرانی کرے گی اور اس کے ذریعے ہر ٹینڈر کی شفافیت یقینی بنائی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد رشوت، دھمکیوں اور مفاد پرستی جیسے مسائل کا خاتمہ ہے۔

دییلا کو جنوری 2025 میں بطور ڈیجیٹل اسسٹنٹ لانچ کیا گیا تھا، جو صارفین کو 95 فیصد سرکاری خدمات صوتی احکامات کے ذریعے فراہم کرتی ہے اور البانیا کے روایتی لباس میں خواتین کی شکل میں نمائندگی کرتی ہے۔

یہ اقدام حکومت میں AI کو فعال شریک کے طور پر متعارف کرانے کی کوشش ہے، جو نہ صرف ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھائے گا بلکہ کرپشن کے خاتمے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

تاہم، اس اقدام کو ہر کسی نے قبول نہیں کیا۔ ایک فیس بک صارف نے کہا، “البانیا میں، حتیٰ کہ دییلا بھی کرپٹ ہو جائے گی۔”

البانیا میں عوامی ٹینڈرز طویل عرصے سے کرپشن کے سکینڈلز کا شکار رہے ہیں اور ملک بین الاقوامی منشیات و ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے لیے بھی بدنام ہے۔

وزیراعظم ایڈی راما، جنہوں نے حالیہ انتخابات میں چوتھی بار کامیابی حاصل کی ہے، جلد اپنی نئی کابینہ کو پارلیمنٹ میں پیش کریں گے۔ ان کا مقصد ملک میں شفافیت کو فروغ دینا اور 2030 تک یورپی یونین میں شمولیت ممکن بنانا ہے۔