کرغزستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان چین کرغزستان ازبکستان ریلوے پراجیکٹ سمیت ترجیحی تعاون کے منصوبوں پر بات چیت

کرغزستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان چین کرغزستان ازبکستان ریلوے پراجیکٹ سمیت ترجیحی تعاون کے منصوبوں پر بات چیت

– Advertisement –

آستانہ۔12ستمبر (اے پی پی):کرغزستان کے کابینہ کے چیئرمین عدیل‌بیک قاسم علیوف نے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے وسطی و مغربی ایشیا کے شعبے کی ڈائریکٹر جنرل لیا گٹیریز سے ملاقات کی۔ کازانفارم نے کابینہ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ عدیل‌بیک قاسم علیوف نے لیا گٹیریز کو ان کے عہدے پر تقرری پر مبارکباد دی اور کرغزستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اے ڈی بی کی نمایاں خدمات پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مستقبل میں باہمی مفید تعاون مزید مضبوط ہوگا۔انہوں نے کرغزستان کی حالیہ معاشی ترقی کی رفتار پر روشنی ڈالی جس کے مطابق گزشتہ تین برسوں میں 9 فیصد جبکہ جنوری تا جولائی 2025 کے دوران 11.5 فیصد ترقی ریکارڈ کی گئی۔ملاقات میں ترجیحی منصوبوں پر خصوصی بات چیت ہوئی جن میں چین-

– Advertisement –

کرغزستان-ازبکستان ریلوے، کمباراتا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 1، بارسکون-بیڈیل ہائی وے اور عوام کو سستے رہائشی مکانات کی فراہمی کے پروگرام شامل ہیں۔ اس موقع پر کرغزستان نے بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر منصوبوں کے لیے سرمایہ کاری لانے میں دلچسپی ظاہر کی۔انہوں نے 2030 تک کے قومی ترقیاتی پروگرام کے کلیدی شعبوں سے بھی آگاہ کیا جن میں صنعتی ترقی، کرغزستان کو ریجنل حب کے طور پر تشکیل دینا، زراعت و سیاحت کا فروغ اور گرین انرجی شامل ہیں۔کمباراتا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 1 پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

عدیل‌بیک قاسم علیوف نے بتایا کہ فیزیبلٹی سٹڈی کی اپ ڈیٹ مکمل کر لی گئی ہے، ماحولیاتی و سماجی اثرات کی رپورٹ کا مسودہ تیار ہو رہا ہے اور بین الحکومتی معاہدے کی تیاری پر کام جاری ہے۔ملاقات کے اختتام پر انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ نومبر میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر مساتو کانڈو کا کرغزستان کا متوقع دورہ دو طرفہ تعاون کو نئی رفتار فراہم کرے گا۔ اس موقع پر لیا گٹیریز نے کہا کہ گزشتہ 30 برسوں کے شراکت داری کے دوران اے ڈی بی نے مختلف شعبوں میں نمایاں منصوبے مکمل کیے ہیں۔

– Advertisement –