کراچی:کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، تاہم سڑکوں پر پھسلن کے باعث ٹریفک پولیس نے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کر دی ہے۔
بارش کے باعث ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ، برنس روڈ، صدر، شارع فیصل، ڈیفنس، کورنگی روڈ، قیوم آباد، محمود آباد، ملیر، گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ، ناظم آباد اور نیو کراچی میں سڑکیں گیلی ہیں۔
ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ ڈرائیور اپنی گاڑی کی رفتار کم رکھیں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں اور اچانک بریک لگانے سے گریز کریں تاکہ پھسلن سے ہونے والے حادثات سے بچا جا سکے۔