کراچی میں لرزہ خیر قتل کی واردات، ایک گھر سے تین خواتین کی لاشیں برآمد - Pakistan

کراچی میں لرزہ خیر قتل کی واردات، ایک گھر سے تین خواتین کی لاشیں برآمد – Pakistan

کراچی میں لرزہ خیر قتل کی واردات، ایک گھر سے تین خواتین کی لاشیں برآمد - Pakistan

کراچی کے علاقے بھٹائی آباد میں لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک گھر سے تین خواتین کی گلا کٹی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ ایک لڑکی اور مرد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی کرائم سین یونٹ جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جاں بحق خواتین کی شناخت مینا، دانیہ اور عاشی کے ناموں سے کرلی گئی ہے۔

لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ گھریلو نوعیت یا ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہوسکتا ہے تاہم پولیس نے ہر پہلو سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ زخمی لڑکی کی شناخت نندنی اور زخمی مرد کی اجے کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی شخص اجے خواتین کا ماموں بتایا جارہا ہے۔ شبہہ ہے کہ ماموں اجے نے تیز دھار آلے سے خواتین کے گلے کاٹے ہوں۔

بعد ازاں واقعے کی ایک اور زخمی خاتون سامنے آئیں جو مقتولین کی محلے دار ہے اور شور شرابہ سننے پر گھر میں داخل ہوئی تھی، جس پر اجے نے حملہ کیا۔ زخمی خاتون کی شناخت پریا کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے بھٹائی آباد میں 3 خواتین کے قتل اور 2 افراد کے زخمی ہونے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے جبکہ ایس ایس پی ملیر سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔