کراچی میں طوفانی بارشوں سے پانی کی سطح بلند، پاک فوج نے فوری ریسکیو آپریشن شروع کردیا

کراچی میں طوفانی بارشوں سے پانی کی سطح بلند، پاک فوج نے فوری ریسکیو آپریشن شروع کردیا

– Advertisement –

اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):کراچی اور گردونواح میں طوفانی بارشوں سے پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث متعدد علاقوں میں شہری پھنس گئے۔ اس صورتحال میں پاک فوج نے فوری طور پر امدادی ٹیمیں متحرک کیں اور ایمرجنسی بنیادوں پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ پاک فوج کے جوان مسلسل عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔

پاک فوج، پاکستان رینجرز سندھ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر رہائشی علاقوں میں جمع پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا۔ موٹر وے ایم نائن، صائمہ، سعدی ٹاؤن اور دیگر متاثرہ علاقوں میں پھنسے شہریوں کو پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سول انتظامیہ کے تعاون سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ٹریفک کی بحالی کے لیے بھی فوجی دستے مختلف علاقوں میں عوام کی مدد کر رہے ہیں۔

– Advertisement –

متاثرین نے پاک فوج کے بروقت ریسکیو اور ریلیف آپریشنز پر شکریہ ادا کیا۔ پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں بارش کے تھمنے اور تمام افراد کے محفوظ انخلا تک عوام کے ساتھ رہ کر امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گی۔

– Advertisement –