کراچی میں صبح سویرے پھوار و بوندا باندی، محکمہ موسمیات کی آج بھی ہلکی بارش کی پیشگوئی - Pakistan

کراچی میں صبح سویرے پھوار و بوندا باندی، محکمہ موسمیات کی آج بھی ہلکی بارش کی پیشگوئی – Pakistan

کراچی میں صبح سویرے پھوار و بوندا باندی، محکمہ موسمیات کی آج بھی ہلکی بارش کی پیشگوئی - Pakistan

کراچی میں صبح سویرے شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

شہر قائد کے علاقے گرومندر، لیاقت آباد، صدر اور اطراف میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

کراچی میں بارش کے دوران مختلف حادثات میں خاتون سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے۔

ملیر کونکر ندی میں ہائی روف گرنے سے جاں بحق ہونے والی 60 سالہ خاتون نابو زوجہ گلاب، 45 سالہ راجا، 40 سالہ محمد جاوید شاہ کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

نارتھ ناظم آباد میں دکان میں کرنٹ لگنے سے احمد جان گنوا بیٹھا۔ خواجہ اجمیر نگری میں کھمبے سے کرنٹ لگنے سے 18 سالہ مستقیم جاں بحق ہوگیا۔

ادھر شاہ لطیف ٹاؤن ملیرندی سے ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے، گلشن اقبال لیاری ندی میں پھنسے دو افراد کو ریسکیو کرلیا گیا، کورنگی ندی سے 16 سالہ نادر اور معمر ملازم کو نکال لیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں گڈاپ شہباز گوٹھ سے نو بچوں سمیت بارہ افراد کو کشتی کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔