کراچی :محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 5 روز کے اندر بارش کا ایک اور اسپیل آنے کی پیش گوئی کی ہے۔ مون سون کا سلسلہ 30 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوائیں بحال ہو چکی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے، جس کی وجہ سے اچانک بادل بننے اور ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔
موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم شہری بارش کے لیے تیار رہیں۔