– Advertisement –
اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ(سی پیک)کے تحت قائم سکھی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے کاغان گورنمنٹ سروس سینٹر جو ایس کے ہائیڈرو (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے تعاون سے تعمیر کیا گیا ہے، کی تکمیل کی تقریب بدھ کومنعقد ہوئی۔ اس موقع پر مانسہرہ کے ڈپٹی کمشنر اور ایس کے ہائیڈرو (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے نمائندے بھی موجود تھے۔ انرجی چائنہ پاکستان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے گورنمنٹ سروس سینٹر کی تعمیر میں ایس کے ہائیڈرو (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی قیمتی معاونت کو سراہا اور منصوبہ جاتی علاقے کی ہمہ جہتی ترقی کو فروغ دینے میں ایس کے ہائیڈرو پاور سٹیشن کے کردار کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ کمرشل آپریشن کے آغاز سے ایس کے ہائیڈرو پاور سٹیشن نہ صرف پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی کے لئے صاف توانائی کی مؤثر اور مستحکم فراہمی کر رہا ہے بلکہ مختلف اقدامات کے ذریعے مقامی ترقی میں بھی سرگرم ہے، ان اقدامات میں تعلیمی معاونت، آفات میں ریلیف اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر شامل ہے ۔ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے سینٹر کی تعمیر پر ایس کے ہائیڈرو کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمپنی نہ صرف صاف توانائی کی فراہمی میں کردار ادا کر رہی ہے بلکہ تعلیم، آفات میں امداد اور بنیادی ڈھانچہ جیسے منصوبوں کے ذریعے مقامی ترقی میں بھی اہم حصہ ڈال رہی ہے۔
– Advertisement –
نئے سروس سینٹر کے قیام سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد مقامی افراد اور سیاحوں کو قریبی مقام پر سرکاری خدمات کی سہولت میسر آئے گی جس سے قبل انہیں یہ سہولت حاصل کرنے کے لئے تقریباً 100 کلومیٹر کا سفر کرنا پڑتا تھا۔ یہ اقدام کاغان کی سیاحت اور مقامی معیشت کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ایس کے ہائیڈرو (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے عوامی ضروریات اور حکومتی توقعات پر پورا اترتے ہوئے گورنمنٹ سروس سینٹر کی تعمیر کے لئے بھرپور کوششیں کیں، اس سینٹر کی تکمیل سے حکومتی خدمات میں نمایاں بہتری آئی ہے جس کے نتیجے میں کم از کم ڈیڑھ لاکھ مقامی افراد اور سیاحوں کو قریبی مقام پر مؤثر اور سہل انتظامی سہولیات دستیاب ہوں گی۔
اس سے قبل یہ سہولیات حاصل کرنے کے لئے تقریباً 100 کلومیٹر سفر کرنا پڑتا تھا جو اب بڑی حد تک کم ہو گیا ہے۔ دوسری جانب اس سینٹر نے کاغان کی سیاحت کی صنعت کی طویل المدتی ترقی کی بنیاد بھی رکھ دی ہے جو مقامی معیشت کی مسلسل مثبت نمو کو یقینی بنانے میں معاون ہوگی۔ایس کے ہائیڈرو پاور سٹیشن جس میں سرمایہ کاری، تعمیر اور آپریشن چین انرجی اوورسیز انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے کی ہے ، عنقریب اپنے کمرشل آپریشن کا پہلا سال مکمل کرنے جارہا ہے ۔
– Advertisement –