کاجل اگروال کی جھوٹی موت کی خبر پر ہنگامہ اداکارہ نے سچائی سامنے لا دی

کاجل اگروال کی جھوٹی موت کی خبر پر ہنگامہ اداکارہ نے سچائی سامنے لا دی

کاجل اگروال کی جھوٹی موت کی خبر پر ہنگامہ اداکارہ نے سچائی سامنے لا دی

ممبئی : مشہور بالی ووڈ اور ساؤتھ انڈین فلموں کی اداکارہ کاجل اگروال سوشل میڈیا پر پھیلنے والی جھوٹی موت کی خبر کا نشانہ بن گئیں۔ ایک جعلی پوسٹ کے ذریعے اداکارہ کی موت کی خبر پھیلائی گئی جس نے ان کے مداحوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا۔

یہ افواہ چند نامعلوم سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے شروع ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے مختلف پلیٹ فارمز پر پھیل گئی۔ خبر میں دعویٰ کیا گیا کہ کاجل کسی حادثے میں جاں بحق ہو گئی ہیں۔ اس جھوٹے دعوے پر ردعمل اتنا شدید تھا کہ مداحوں، صحافیوں اور شوبز حلقوں میں افراتفری کی کیفیت پیدا ہو گئی۔

تاہم جلد ہی کاجل اگروال نے خود ٹوئٹر (ایکس) اور انسٹاگرام پر ایک وضاحتی پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے ان تمام افواہوں کو سراسر جھوٹ قرار دیا اور مداحوں کو یقین دلایا کہ وہ خیریت سے ہیں۔

“سب کو سلام! میں بالکل ٹھیک ہوں۔ جو خبریں چل رہی ہیں وہ جھوٹ پر مبنی ہیں۔ آپ سب کی محبت کا شکریہ۔”
اداکارہ نے ہلکے پھلکے انداز میں جواب دے کر صورتحال کو سنبھالا اور مداحوں کو مطمئن کیا۔