ڈ ی آئی جی اسلام آباد محمد جواد کی زیر صدارت پولیس دربار کا انعقاد

ڈ ی آئی جی اسلام آباد محمد جواد کی زیر صدارت پولیس دربار کا انعقاد

– Advertisement –

اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):ڈ ی آئی جی اسلام آباد محمد جواد کی زیر صدارت پولیس دربار کا انعقاد کیا گیا ۔قیام امن کےلئے افسران کی محنت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا،دربار میں افسران نے ذاتی اور سرکاری نوعیت کے مسائل ڈی آئی جی کے سامنے رکھے،ڈ ی آئی جی نے حل طلب مسائل کے متعلق موقع پر ہی احکامات جاری کئے ۔

پیر کے روز ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جو اد طارق نے ریسکیو15فیلڈ آ فس میں پولیس دربار کا انعقاد کیا ،جس میں اسلام آ باد پولیس آ پر یشنز ڈویژن کے افسران وجوانوں نے شر کت کی۔ اس موقع پرایس ایس پی آپریشنز اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

– Advertisement –

دربار میں پولیس ملازمین نے ذاتی اور سرکاری نوعیت کے مسائل ڈی آئی جی اسلام آ باد کے سامنے رکھے۔ انہوں نے حل طلب مسائل کے متعلق موقع پر ہی جبکہ دیگر مسائل کے بروقت حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکاما ت جاری کئے جبکہ انہوں نے قیام امن کےلئے افسران کی محنت پر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔

ڈی آئی جی اسلام آ باد نے دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے مل کر اس شہر کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنا ہے، دوران ڈیوٹی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی،افسران شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کے تحفظ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں،تمام جوان ہمارے لئے برابر اور ہمارے بچوں کی طرح ہیں، آپ کے مسائل ہمارے مسائل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ملازمین کی ویلفیئر کےلئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں،اگر کسی بھی ملازم کو کسی قسم کا ذاتی یا محکمانہ مسئلہ درپیش ہو تو میرے دفتر کا دروازہ آپ کیلئے ہر وقت کھلا ہے۔

انہوں نے اپنے سٹاف کو بھی ہدایت کی کہ کسی بھی جوان کو کوئی ذاتی و سرکاری مسئلہ درپیش ہو تو فوری ان کو آگاہ کرنے سمیت ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔

اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنزمحمدشعیب خان نے کہا کہ پولیس ملازمین کو درپیش مسائل کا حل اور ان کی ویلفیئر اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمے کی بدنامی کا باعث بننے والے عناصر کسی بھی صورت محکمہ کا حصہ نہیں رہیں گے اور ان کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی،پولیس دربار کے انعقاد کا مقصد پولیس ملازمین کی ویلفیئر اور ذاتی و سرکاری مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ ان کے مورال کو بلند کرنا ہے۔

– Advertisement –