ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے انتخابات میں شاہد رفیق مغل صدر اور ماجد رفیق سیکرٹری جنرل منتخب

ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے انتخابات میں شاہد رفیق مغل صدر اور ماجد رفیق سیکرٹری جنرل منتخب

– Advertisement –

ایبٹ آباد۔ 15 ستمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے انتخابات میں شاہد رفیق مغل صدر اور ماجد رفیق سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے۔ دیگر منتخب نمائندوں میں ریجنل میونسپل آفیسر محمد افضل خان سرپرست اعلیٰ، راحیل ضیاءالدین خزانچی اور شوکت حسین پریس سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے انتخابات میں دیگر منتخب ہونے والے عہدیداران میں شہزاد آرتھر سینئر نائب صدر، قیصر علی نائب صدر، سید عماد جائنٹ سیکرٹری، حمیرا ممتاز صدر فی میل جبکہ شوکت حسین پریس سیکرٹری منتخب ہو گئے۔

انتخابات کے بعد نو منتخب صدر شاہد رفیق مغل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ایبٹ آباد میں ٹیبل ٹینس کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، تمام کھلاڑیوں کو بھرپور مواقع فراہم کرنے کیلئے ٹریننگ کیمپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ آئندہ خیبر پختونخوا گیمز کی تیاری میں مدد مل سکے۔

– Advertisement –

اس موقع پر سیکرٹری ماجد رفیق مغل نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایبٹ آباد میں ٹیبل ٹینس کے کھیل کا بہت ٹیلنٹ ہے، اسے گراس روٹ لیول پر توجہ کی ضرورت ہے، اگر سکول و کالج لیول پر کوچز کی تعیناتی کی جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ نیا ٹیلنٹ آنے والے وقت میں ملکی و بین الاقوامی سطح پر اپنا نام روشن کر سکیں۔

 

– Advertisement –