– Advertisement –
بیجنگ ۔13ستمبر (اے پی پی):چین کے صوبے سی چھوان کے شہرچھنگ دو میں دوسرے گولڈن پانڈا ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی۔ چینی میڈیا کے مطابق تقریب کے دوران ’’فلموں اور ثقافتی سیاحت‘‘ کا مربوط ماڈل متعارف کروایا گیا۔ فلموں کے ساتھ سی چھوان کی سیر کے حوالےسے 14 سیاحتی روٹ بھی جاری کئے گئے اور لذیز کھانوں کے تجربے جیسی دیگر سرگرمیاں بھی منعقد ہوئیں ۔ اس موقع پر فلم بینوں کے لئے 40 ملین یوآن مالیت کے واؤچر جاری کیے گئے تاکہ ثقافتی اور سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔
– Advertisement –