چینی معیشت کی ترقی میں نجی شعبہ کا کلیدی کردار رہا ہے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم

چینی معیشت کی ترقی میں نجی شعبہ کا کلیدی کردار رہا ہے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم

– Advertisement –

اسلام آباد/شنگھائی ۔9ستمبر (اے پی پی):پاکستان چائنہ بزنس فورم (پی سی بی ایف) کے چیف پیٹرن سینیٹر (ر) لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم نے کہا ہے کہ اگرچہ سرکاری صنعتی ادارے اور محکمے چینی قیادت کی دور اندیش پالیسیوں اور سخت نگرانی کے تحت بہترین کارکردگی دکھاتے رہے تاہم چین کی معیشت کو دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت بنانے میں اصل محرک نجی شعبہ رہا ہے۔وہ چین کے صنعتی شہر شنگھائی میں پی سی بی ایف کے ایک اور دفتر کے افتتاح کے موقع پر اظہارِ خیال کر رہے تھے۔

اس موقع پر کو چیئرمین پی سی بی ایف و ایم ڈی پراجیکٹ سلوشنز اعجاز شیخ اور سینیٹر بلال احمد منڈوزئی بھی موجود تھے۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ نجی سطح پر بزنس ٹو بزنس سرگرمیوں کے فروغ کے لئے پی سی بی ایف نے اب تک چین بھر میں 12سے زائد دفاتر قائم کئے ہیں جو نمایاں اور کامیاب چینی بزنس مین چلا رہے ہیں۔پاکستانی وفد نے اس دوران چینی نجی سرمایہ کاروں سے تفصیلی ملاقاتیں کیں اور انہیں سنجیدگی سے پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔ ان شعبوں میں قابلِ تجدید توانائی، کان کنی، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، سیاحت، دفاعی پیداوار، فنی تعلیم اور صنعت شامل ہیں۔

– Advertisement –

 

– Advertisement –