– Advertisement –
اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):سپریم کورٹ آف پاکستان کی بلڈنگ کمیٹی کا اجلاس پیر کو سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کراچی میں سپریم کورٹ برانچ رجسٹری کی مجوزہ تعمیر کے ماسٹر لے آئوٹ پلان کا جائزہ لینے اور اسے حتمی شکل دینے کے لیے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد شفیع صدیقی، جسٹس عامر فاروق اور رجسٹرار سپریم کورٹ محمد سلیم خان کے علاوہ سپریم کورٹ کے افسران نے شرکت کی۔
– Advertisement –