چائنا میڈیا گروپ اور پیج فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک سے ’’سائنس آن ویلز‘‘ سیریز کے دوسرے تعلیمی و تفریحی پروگرام کا اسلام آباد ماڈل سکول میں انعقاد

چائنا میڈیا گروپ اور پیج فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک سے ’’سائنس آن ویلز‘‘ سیریز کے دوسرے تعلیمی و تفریحی پروگرام کا اسلام آباد ماڈل سکول میں انعقاد

– Advertisement –

اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):چائنا میڈیا گروپ اور پیج فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک سے ’’سائنس آن ویلز‘‘ سیریز کا دوسرا تعلیمی و تفریحی پروگرام اسلام آباد ماڈل سکول میں کامیابی سے منعقد ہوا۔ اس پروگرام میں پیج فاؤنڈیشن کی زیر تعلیم مستحق بچیوں نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کا مقصد بچوں میں سائنسی شعور، تخلیقی صلاحیتوں اور ماحول سے متعلق آگاہی کو فروغ دینا تھا۔ اس دوران بچوں کو سائنسی ویڈیوز دکھائی گئیں اور ’’موسمیاتی تبدیلی‘‘ کے موضوع پر پینٹنگ مقابلہ بھی منعقد ہوا ،جس میں طالبات نے اپنی صلاحیتوں کا خوب اظہار کیا۔

مہمانِ خصوصی فجر رابعہ پاشا نے چائنا میڈیا گروپ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامز سے بچوں میں سیکھنے کا رجحان بڑھتا ہے۔ سکول کی پرنسپل ڈاکٹر نورالعین نے بھی سائنسی تعلیم کے فروغ کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ یہ پروگرام چینی صدر شی جن پنگ کے ’’ہم نصیب معاشرے‘‘ کے وژن کا عملی مظہر ہے جس کا مقصد تعلیم اور ترقی کے میدان میں عالمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ چائنا میڈیا گروپ اس مہم کے تحت ملک کے مختلف علاقوں میں مزید تعلیمی سرگرمیوں کے انعقاد کے لئے پرعزم ہے۔

– Advertisement –

 

– Advertisement –